ممبئی (این این آئی)بھارتی ادکار رنبیر کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی ملتوی ہونے کے بارے میں کہا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث شادی ملتوی کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے کہا کہ وہ رواں برس شادی کر لیتے، تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی شادی سے متعلق کوئی ابہام نہیں چھوڑنا چاہتے، اور واضح کیا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ عالیہ کے سامنے خود کو کم تر سمجھتے ہیں ،ان کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ ایک پراعتماد لڑکی ہے اور لاک ڈان کے دوران تقریبا تمام ہی کلاسز لیتی رہیں، جبکہ انھوں نے کلاسز نہیں لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ساری وجہ ان کے خاندانی مسائل ہیں، جن میں وہ الجھے ہوئے تھے اور اہلِ خانہ کو وقت دے رہے تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...