شیری رحمان کی کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مبارکباد

0
305

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے قوم کو کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ جناح کے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں، نیا پاکستان کی آڑ میں جناح کے پاکستان پر سمجھوتہ نہیں ہونے دینگے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عیسائی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں، پورا ملک عیسائی برادری کی خوشیوں میں شامل ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ قوم کو قائد اعظم کا یوم پیدائش مبارک ہو، جناح کے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں، جناح کا پاکستان جتنا اکثریت کا ہے اتنا ہی اقلیتوں کا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ قائد اعظم پارلیمان اور آئین کے وکیل تھے، نیا پاکستان کی آڑ میں جناح کے پاکستان پر سمجھوتہ نہیں ہونے دینگے، بنا تیاری کے نیا پاکستان بنانے والے جناح کے پاکستان اور ان کی سیاسی فکر سے ناواقف ہیں۔