اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرسمس کے حوالے سے مسیحی کمیونٹی کومبارک باد دیتے ہوئے کہاہے وطن عزیز میں بسنے والی اقلیتوں کو وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو اسلام نے انہیں دیئے ہیں،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے قومی پرچم میں اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے، اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام مخلوقات برابر ہیںاور اقلیتوں کو مساوی حقوق کی فراہمی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر حقوق حاصل ہیں۔آئین پاکستان بھی اقلیتوں کے یکساں حقوق کا محافظ ہے۔ اس کے برعکس ہمسائیہ ملک بھارت جو اپنے آپ کوسیکولر اورانسانی حقوق کا علمبردار کہتا ہے۔ وہاں پر اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے اوراس وقت کشمیر اور بھارت کے اندر اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے و ہ دنیا کے سامنے ہے۔ حکومت پاکستان اقلیتوں میں کوئی فرق نہیں رکھتی اور انہیں ان کے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے۔ اور پاکستان میںاقلیتی برادر ی بھی ملکی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تب ہی ہم دنیا سے انتہا پسندی ‘ دہشت گردی جیسے چیلنجز سے بخوبی نبر آزمائ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام ایک امن پسند ملک ہے جو اقلیتوں کے ساتھ احترام ‘ محبت اور خلوص کیساتھ پیش آنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم کرسمس کے موقع پر اپنی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم سب نے مل جل کر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرناہے اور اسے عظیم اسلامی ‘ معاشی ‘ فلاحی ریاست بنانا ہے۔ جس کا خواب بانی پاکستان محمد علی جناح نے دیکھا تھا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...