کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ قائد اعظم کے خواب کو مکمل طور پر سمجھے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے قائداعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ملک بنانے والے لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سلیکٹڈ وکٹھ پتلیوں کے لیے ٹریننگ کی فیکٹری بنانے کے بجائے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسی قیادت جو پاکستان کے لیے قائداعظم کے جمہوری نظریات کی پاسداری کرے، قائد اعظم کے مشن کو ابھی پائیہ تکمیل پر پہنچانا باقی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اسی نظریہ پاکستان کی حقیقی علمبردارہے،جس کے خالق قائداعظم تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...