لاہور(این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جماعت الدعو ة کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید سمیت 6رہنمائوں کو ایک اور مقدمے میں سزائیں سنا دیں۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی جانب سے حافظ سعید، حافظ عبدالسلام ، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحیی مجاہد کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ کالعدم جماعت الدعو ة کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق مذکورہ رہنمائوں کو دو، دو لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حافظ سعید سمیت دیگر کو مختلف مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں، اے ٹی سی عدالتوں میں جماعت الدعو رہنماں کیخلاف مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...