کراچی (این این آئی)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملک میں ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.11 فیصد اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیا ضروریہ مہنگی ہوگئیں جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ،چینی اوسط 13 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی اور چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 82 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ آٹے کا 20 کلو تھیلا 5 روپے 53 پیسے مہنگا ہوگیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ انڈے فی درجن 6 روپے 26 پیسے مزید مہنگے ہوئے،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 86 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حالیہ ہفتے 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی،آلو 6 روپے 71 پیسے، پیاز3 روپے 95 پیسے فی کلو سستا ہوا جبکہ مرغی 15 روپے68پیسے فی کلو سستی ہوئی،ایک ہفتہ میں دال مسور 3 روپے 3 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔دوسری جانب حالیہ ہفتے میں 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...