اداکارہ گوہر خان رشتہ ازدواج میں منسلک

0
228

ممبئی (این این آئی)بگ باس سیزن 7 کی فاتح بھارتی اداکارہ گوہر خان ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔گزشتہ روز کرسمس کے تہوار کے موقع پر اداکارہ گوہر خان کا ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ نکاح ہوا ۔گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر زید دربار کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’قبول ہے’ لکھا۔نکاح کے موقع پر گوہر خان نے سفید اور گولڈ رنگ کا عروسی جوڑا ملبوس کیا ہوا تھا جبکہ زید دربار نے بھی ان کے لباس سے میچ کرتی شیروانی زیب تن کی تھی۔