منگوئی (این این آئی )نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان کین ولیمسن اور روس ٹیلر کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت میچ کے پہلے دن تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ۔ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے قائم مقام کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی چند اوورز میں بالکل درست ثابت ہوا۔پاکستان نے باؤلنگ کا آغاز کیا تو اننگز کی پہلی ہی گیند پر ٹام لیتھم آؤٹ ہونے سے بال بال بچے اور گیند گلی کے پاس سے ہوتی ہوئی باؤنڈری پار کر گئی البتہ ایک گیند بعد ہی شاہین آفریدی کی ایک اور گیند کو لیتھم سمجھنے میں ناکام رہے اور سلپ میں اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے۔میچ کے ابتدائی چند اوور میں پاکستانی باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے انتہائی نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میچ کی پہلی گیند کے بعد ابتدائی 10 اوورز میں کیویز کوئی بھی باؤنڈری نہ مار سکے۔میچ کے 11ویں اوور کی دوسری گیند پر ٹام بلنڈل نے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی غلطی کی جس کے نتیجے میں وہ تیسری سلپ میں کھڑے یاسر شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد کپتان کین ولیمسن کا ساتھ دینے روس ٹیلر اور آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے باوجود ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان کو کین ولیمسن کی قیمتی وکٹ لینے کا موقع ملا تاہم نسیم شاہ کی گیند پر دوسری سلپ میں موجود شان مسعود کیچ نہ لے سکے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی اس کامیاب ترین جوڑی نے دوسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔چائے کے وقفے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے 70 رنز بنانے والے روس ٹیلر کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا جنہوں نے ولیمسن کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 120رنز کی شراکت قائم کی۔دوسرے اینڈ سے ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستانی فیلڈرز کی مدد سے اننگز جاری رکھنے والے ہنری نکولس کے ساتھ ایک اور اچھی شراکت قائم کی۔نکولس 7 رنز پر کھیل رہے تھے جب عباس نے ان کا کی ڈراپ کردیا اور اس مرتبہ بھی بدقسمت باؤلر نسیم شاہ ہی تھے۔پاکستان کو دن کے اختتام سے قبل ایک مرتبہ پھر ولیمسن کو آؤٹ کرنے کا موقع ملا لیکن اس مرتبہ شاہین کی گیند پر پہلی سلپ میں موجود حارث سہیل ان کا کیچ نہ لے سکے۔جب 87 اوورز کے کھیل کے بعد میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222رنز بنائے تھے۔18 اور 86 رنز پر کیچ ڈراپ ہونے کی بدولت نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ نکولس 42 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔پاکستان ی جانب سے شاہن شاہ آفریدی واحد کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...