اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کا معاوضہ 20 سے 25 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پاکستا ن سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20فروری سے کرانے کی تجویز ہے تاہم کورونا کے باعث میچز تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق صحت عامہ کی صورتحال میں وسائل بھی محدود ہوں گے جس کی وجہ سے فرنچائزوں اور پی ای ایس ایل کی آمدن بھی کم رہنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور فرنچائز کھلاڑیوں کے معاوضیمیں کمی پر متفق ہیں اور اس بار کھلاڑیوں کیلئے فرنچائز کے پاس مجموعی سیلری کیپ 9 لاکھ پچاس ہزار ڈالرز ہو گا جو پاکستانی کرنسی میں 15 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتا ہے جس سے وہ 18 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ پی ایس ایل 6 میں پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑی کو ایک لاکھ 30 ہزار سے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالرز ملیں گے، پہلے یہ رقم ایک لاکھ 47 ہزار سے 2 لاکھ 17 ہزار ڈالرز تھی۔ڈائمنڈ میں زیادہ سے زیادہ معاوضہ 85 ہزار ڈالرز جبکہ گولڈ کیٹیگری کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ 50 ہزار ڈالرز کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...