ٹیکسلا (این این آئی)وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِہوا بازی غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ 8 نئے طیارے پی آئی اے میں شامل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی چیخ و پکار سے احتساب نہیں رکے گا، پی ڈی ایم بارگیننگ کے لیے پریشر بڑھا رہی ہے، اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم چاہتی ہے۔وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ میرا دعویٰ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اکثر لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے۔وزیرِ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے اندر ایک گروپ بھی استعفیٰ نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے شو ا?ف ہینڈ چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...