پشاور(این این آئی)ایکسائز اسکواڈ اور موٹر وے پولیس کے درمیان تکرار کے واقعے کے بعد خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے موٹر وے پولیس پر منشیات اسمگلنگ میں معاونت کا الزام لگادیا۔ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق ایکسائز اہلکاروں کو 30 کلو ہیروئن کی ممکنہ اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع مل تھی، انہوں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو موٹروے اہلکاروں نے دخل اندازی کی جس کے نتیجے میں تیس کلو ہیروئن سے بھری گاڑی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔محکمہ ایکسائز کے پی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی بلا جواز کارروائی سمجھ سے بالاتر ہے اور اس سے مفادات کے ٹکراؤ کی بو آرہی ہے، ایس ایچ او ریاض خان اور اسکے عملے کو زدو کوب کرنے کی آڑ میں ہیروئن سے بھری گاڑی کو بھگایا گیا۔ترجمان کے مطابق کیا پشاور موٹروے اور جی ٹی روڈ وفاق کے زیرانتظام علاقے میں ہیں اور کیا ان پر اسمگلرز کو کھلی چھوٹ دے دی جائے؟، اس سے قبل بھی موٹروے پر منشیات اور گاڑیوں کی اسمگلنگ کے شواہد موجود ہیں، کے پی نارکوٹکس سبسٹانسز کنٹرول ایکٹ 2019 کے تحت محکمہ ایکسائز انسداد منشیات کیلئے صوبے کے کسی بھی کونے میں کارروائی کا مجاز ہے، اس قانون کے تحت منشیات اسمگلرز کی مدد کرنے والے افراد یا ادارے کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...