سرگودھا(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ”اٹ کھڑکا”کا وقت آگیا ہے۔پوری قوم عقل سے عاری اس ٹولے کے درمیان جلدجوتوں میں دال بٹتا دیکھے گی۔معاون خصوصی وزیراعلی نے کہا کہ استعفوں کا شوشا بھی ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔اب یہ عناصر استعفے نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھتاوا ان کا مقدر بن چکا ہے ۔کرپشن کے بدنام زمانہ عناصر کو صرف رسوائی ملے گی۔ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں خدمت کا سفر نہیں رکے گا۔افراتفری کی سیاست کا جواب صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...