راولپنڈی /ہرنائی (این این آئی)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے دوران 7 اہلکار شہید اور6 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا گیا جس کے بعد دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں کی نام میانوالی سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار گلزار، حافظ آباد کے سپاہی فیصل، پشین سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالوکیل، کوہاٹ سے سپاہی شیر زمان، ڈیرا بگٹی سے سپاہی جمال، ڈیرا غازی خان سے عبدالرؤف اورمظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے فقیر محمد ہیں۔۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں ،دہشت گردوں کو فرار سے روکنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ریاست مخالف قوتوں کی پشت پناہی سے امن کو سبوتاژکرنے کیلئے یہ بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں تاہم دہشت گردوں کو بلوچستان میں سخت کوششوں کے بعد حاصل کئے گئے امن کو سبوتاژنہیں کرنے دیں گے اور سکیورٹی فورسز دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز وطن کا دفاع اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں، ہم سب کو ان پر فخر ہے، ہم شہید ہونے والے اہلکار کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیرِ اعلی بلوچستان نے حملے میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
مقبول خبریں
امریکا نے عراقی کاغذات پر تیل سمگلنگ کرنے والے ایرانی ٹینکروں کا بتا دیا
واشنگٹن (این این آئی )عراقی پارلیمنٹ میں تیل اور گیس کی کمیٹی کے سربراہ ہیبت الحلبوسی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے...
فیروز خان کی پہلی شادی ناکام رہی دوسری کامیابی سے چل رہی ہے
کراچی (این این آئی)فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور...
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...