لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان پیپلرپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا، یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، جس طرح مشرف کو نکالا تھا اسی طرح عمران خان کو بھی نکال سکتے ہیں،میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نیب چلا لو یا ملک چلا لو،میں نیب اور جیل سے نہیں ڈرتا لیکن یہاں بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری ہے ،جس میں بزنس مینز کو پریشان کیا جارہا ہے اسے بند کیا جائے۔گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی 13ویںبرسی کے موقع پر اپنے ویڈیولنک خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سرخ سلام، پیپلزپارٹی کے شہیدوں، بی بی صاحبہ کا دن ہے لیکن ہمیں بتا گئیں کہ سایست کرتے رہو اورملک کے لیے لڑتے رہو اور ان کی سوچ پر چلتے ہوئے پاکستان کو اکٹھا رکھا، 18 ویں ترمیم دی، پختونخو اور بلوچوں کو ان کا حق دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے مزید کام کرنا ہے، ان سے پاکستان نہیں چل رہا ہے اور چلے گا بھی نہیں اور یہ پاکستان نہیں چلا سکتے،یہ ملک چلانے والے نہیں کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، ملک چلانے کے لیے گر اور سوچ چاہیے جو ان کے پاس نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ مل کر آئین کو مکمل کیا، ہم پاکستان کو26 ارب روپے کی برآمدات پر چھوڑا تھا آج وہ نیچے آگیا ہے حالانکہ ہمارے زمانے میں 80 روپے کا ڈالر تھا جبکہ آج 180 روپے کا ڈالر ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ میرے دوستوں فکر نہ کرو ان کے دن تھوڑے ہیں کیونکہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا ہے، میں نے پہلے دن اسمبلی میں کہا تھا کہ یا نیب چلا یا پاکستان چلا، مجھے اپنی گرفتاری یا جیل جانے کا نہیں بلکہ نیب کی بلیک مارکیٹ سے خوف ہے کیونکہ کاروباری افراد کے وارنٹ نکالے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی سوچ بھی سکتا تھا کہ مشرف آج پاکستان آنے کو تڑپتا ہوگا، تاریخ گواہ ہے، جب تاریخ اورجمہوریت کے خلاف کام ہوا ہے پاکستان کا نقصان ہوا ہے، آپ تو آتے جاتے ہیں، آپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جس طرح مشرف نے ایک پارٹی بنائی تھی وہ ختم ہوئی تھی آپ یہ پارٹی بھی ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر رحم کرو اور سب پر رحم کرو اور سوچو جب تم مانتے ہو کہ تم سے پاکستان نہیں چل رہا ہے تو پھر حکومت چھوڑ کیوں نہیں دیتے، آپ دوبارہ انتخابات کرائیں دیکھتے ہیں کہ عوام کس کے ساتھ ہے، پی ڈی ایم عوام ہے۔سابق صدر نے کہاکہ ہمیں طریقہ بدلنا ہو گا جس طرح میں نے مشرف کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال دیا اسی طرح ہم عمران خان کو بھی نکال سکتے ہیں کچھ ہم سے بھی سیکھ لو ہم جیلیں بھر دینگے ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔انہوں نے کہاکہ دوستو یہ حکومت نہیں رہے گی اور آپ کی حکومت آئے گی، غریبوں اور سب دوستوں کا کام ہوگا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...