وزیراعظم کا بلوچستان دہشتگرد حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

0
277

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشتگرد حملے میں سکیورٹی فورسز کے سات اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم اپنے جرات مند فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کا سامنا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے ہر نامی میں گزشتہ رات فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر حملہ میں سات بہادر سپاہیوں کی شہادت کاسن کر بہت دکھ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار اور شہداء کے لئے دعا ئے مغفرت کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اپنے جرات مند فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کا سامنا کررہے ہیں ۔