اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ،پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے، ملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے ،سوال کرتا ہوں لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟ پہلے دن سے کہ رہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے،مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہاہے ۔و زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیںکہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا،عالمی برادری کو آگاہ کیا کہ ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں ،ہندوستان افغانستان کے امن مشن میں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے، ملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ میں سوال کرتا ہوں لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟ پہلے دن سے کہ رہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیشن گوئی کر رہا ہوں مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہاہے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں کہ وہ استعفے کب دیں گے ، لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینے کیلئے پی پی ن لیگ ایک ہو گئے ہیں ۔
مقبول خبریں
امریکا نے عراقی کاغذات پر تیل سمگلنگ کرنے والے ایرانی ٹینکروں کا بتا دیا
واشنگٹن (این این آئی )عراقی پارلیمنٹ میں تیل اور گیس کی کمیٹی کے سربراہ ہیبت الحلبوسی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے...
فیروز خان کی پہلی شادی ناکام رہی دوسری کامیابی سے چل رہی ہے
کراچی (این این آئی)فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور...
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...