اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی رابطے کی ہم مخالفت نہیں کریں گے ، پی ڈی ایم جن ایشوز پربات کرنا چاہتی ہے اس پر بات نہیں ہوگی ،اپوزیشن سے کہا ہے پارلیمنٹ میں آئیں، سارے مسائل پروہیں بات کریں گے، مریم نواز اوربلاول وزیراعظم کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مریم نواز کی کریڈیبلٹی کیا ہے،جھوٹ پر جھوٹ بولتی ہیں۔ ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ کسی بھی سیاسی رابطے کی ہم مخالفت نہیں کریں گے،اپوزیشن سے کہا ہے پارلیمنٹ میں آئیں، سارے مسائل پروہیں بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کامسئلہ یہ ہے ارجنٹائن میں کوئی فٹبال میچ ہار جائے تو ذمہ دار عمران خان ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جیل میں ملاقات کیلئے حکومت ہی سہولت دیتی ہے، انہوںنے کہاکہ جی ڈی اے کی اپنی سیاست ہے، وہ کچھ کرتے ہیں تو ان کا مسئلہ ہے،محمد علی درانی نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے تو ان کے تعلقات ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مقصد کے حصول کیلئے سردی گرمی نہیں دیکھی جاتی، اپوزیشن نے سردی کی وجہ سے پروگرام ملتوی کردیا، یہ سوچنے والی بات ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم نواز کی کریڈیبلٹی کیا ہے،جھوٹ پر جھوٹ بولتی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم نے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا،پی ڈی ایم کے ساتھ بھی بات چیت کرنا چاہتے ہیں تاہم پی ڈی ایم جن ایشوز پربات کرنا چاہتی ہے اس پر بات نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے،یہ صرف وقت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ بری طرح ناکام ہوں گے،جس طرح جلسے ناکام ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز اوربلاول وزیراعظم کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
امریکا نے عراقی کاغذات پر تیل سمگلنگ کرنے والے ایرانی ٹینکروں کا بتا دیا
واشنگٹن (این این آئی )عراقی پارلیمنٹ میں تیل اور گیس کی کمیٹی کے سربراہ ہیبت الحلبوسی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے...
فیروز خان کی پہلی شادی ناکام رہی دوسری کامیابی سے چل رہی ہے
کراچی (این این آئی)فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور...
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...