نیویارک (این این آئی)معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 2021 میں تین تبدیلیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان واٹس ایپ نے بتایاکہ آئندہ سال واٹس ایپ ویب پر بھی کال اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کردی جائے گی اور اس سروس کو متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن زوم اور گوگل میٹ کی ٹکر پر آسکتا ہے۔واٹس ایپ کی شرائط میں تبدیلی آئندہ سال فروری تک متوقع ہے اس حوالے سے کوئی واضح تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم تمام صارفین پر ان شرائط کو تسلیم کرنا لازم ہوگا۔آئندہ سال بیٹا آئی او ایس کی اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میں ایک سے زائد ویڈیو ز اور تصاویر پیسٹ کی جاسکیں گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...