سعودی عرب میں سات لاکھ افراد کا کوروناویکسین لگوانے کے لیے اندراج

0
225

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں سات لاکھ سے زیادہ افراد نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ ان میں مملکت کے شہری اور مکین دونوں شامل ہیں۔ سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے 15 دسمبر کو اپنی موبائل فون ایپلی کیشن صحتی کے ذریعے ویکسین لگوانے کے خواہاں شہریوں اور مکینوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین مختلف مراحل میں لگائی جائے گی اور معاشرے کے تمام ارکان مفت یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مملکت میں 2021 کے آخر تک کرونا وائرس کی ویکسینیں وافرتعداد میں دستیاب ہوں گی اور یہ ملک کی 70 فی صد آبادی کے لیے کافی ہوں گی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ جمعہ کو ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی تھی۔اس کے بعد سے سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے بہ قول کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرانے والے افراد کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ۔