عمان کا 29دسمبر سے غیر ملکیوں کیلئے ملکی سرحدیں کھولنے کا اعلان

0
286

مسقط(این این آئی )عمان نے 29دسمبر سے اپنی زمینی ،فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ حکومتی بیان کے مطابق عمان میں داخلے کیلیے تمام ممالک سے آنے والوں کیلیے سفر سے 72 گھنٹے قبل کا کووڈ 19 کا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔عمانی حکومت کے مطابق کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ کسی بھی ائرپورٹ پہنچنے کی صورت میں کیا جائیگا۔عمان نے کورونا کی نئی قسم سے بچنے کیلئے پچھلے ہفتے اپنی سرحدیں بند کی تھیں۔حکومتی بیان کے مطابق ہوائی اورسمندری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دوسرے ممالک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد کیا تھا۔