ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے آخر بتا ہی دیا کہ ان کی نئی فلم ‘رادھے’ مداح کب دیکھ پائیں گے۔ جسے جان کر دنیا بھر میں موجود’ سلو بھائی’ کے مداح تھوڑے اداس ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی نئی فلم ‘رادھے’ کے حوالے سے بات کی جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔سلمان خان نے کہا کہ اگلے سال عید پر فلم ‘رادھے’ کی ریلیز ضروری نہیں بلکہ ضروری یہ ہے کہ عوام کورونا سے بچے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘رادھے’ جب ریلیز ہوگی تو ہوگی، کورونا کی صورتحال ٹھیک ہو اور ویکسین آجائے تو دیکھیں گے۔سلمان خان نے مزید کہا کہ اگلے سال عید پر ‘رادھے’ کی ریلیز کی تاریخ دیں گے لیکن سب سے اہم کورونا کی صورتحال ہے، اگر سب کلیئر نہ ہوا تو فلم کی ریلیز روک دیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘رادھے’ رواں سال عید پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا کے باعث نہیں ہوسکی۔فلم ‘رادھے’ کی مین کاسٹ میں سلمان خان، دیشا پٹانی اور رندیپ ہودا شامل ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...