سرگودھا(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ اپوزیش کے غبارے میں ہوانکل چکی ہے ، اب لانگ مارچ اور استعفے دینے والوں کاملکی سیاست میں کوئی کردارنہیں رہا۔زرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے علاقہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا اقتدارکے حصول میں گمراہ کن پراپر گنڈااب زیادہ دیر نہیں چل سکتا کیونکہ حکومت اپوزیشن کی ہر وار کابھرپور جواب دئیگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کاکام تیز سے جاری ہے۔ندیم افضل چن نے کہاکہ مولانافضل الرحمن چلے تھے حکومت گرانے مگر ان کی اپنی چاراہم وکٹیں گرگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے اپوزیشن ملکی مفادات کیلئے حکومت کے ساتھ ٹیبل ٹاک کریں، انہوں نے بتایا کہ اپنے حلقہ کی عوام کامعیار زندگی بلند رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کرادااداکیا اور خدمت خلق کایہ سفر جاری رہیگا، انہوں نے کہاکہ ریاست شہریوں کیلئے ماں ہوتی ہے مگر بعض وجوہات کی وجہ سے ریاست ماں کا کردار ادا نہیں کر پارہی۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیاکے بچوں میں اضافہ کو روکنے کیلئے شادی سے پہلے دولہا دلہن کا ٹیسٹ کروانا اشد ضروری ہے ہماری جہالت اور لا پرواہی کی وجہ سے تھیلیسیمامیں مبتلا بچے ایک لاکھ سے بڑھ کر پانچ لاکھ ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بھلوال میں ضلعی سطح کا پاسپورٹ آفس قائم کروایا اب وزیر اعلی سے بھلوال ہسپتال کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست بھی سوشل ورک ہے دکھی لوگ سیاستدان کے پاس آتے ہیں عمران خان بھی پہلے سوشل ورکر تھے انہوں نے شوکت خانم ہسپتال بنوایا۔ عمران خان سوشل ورک کی وجہ سے وزیراعظم بنے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...