لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملاح کے بغیر پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن ہے، سیاسی بیروزگار ٹولے کے نام نہاد رہنما کا گڑھی خدابخش نہ آنا شدید اندرونی اختلافات کی داستانِ غم بیان کرتا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ملاح کے بغیر پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن ہے۔ سیاسی بیروزگار ٹولے کے نام نہاد رہنما کا گڑھی خدابخش نہ آنا شدید اندرونی اختلافات کی داستانِ غم بیان کرتا ہے۔ بلاول کی تقریر کے دوران پنڈال خالی ہوجانا ثابت کرتا ہے کہ بچے کی اقتدار کیکھلونے سے کھیلنے کی ضد کو گڑھی خدابخش آنیوالوں نے بھی پذیرائی نابخشی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں مسلسل تیسری بار اقتدار اور کارکردگی صرف پاپڑ، فالودے والوں کے جعلی اکانٹ تک محدود ہے۔ شہزادہ جتنا بھی چیخے اربوں کا حساب دینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان اور عوام سے جڑا مضبوط رشتہ گڈی گڈے کیلئے ڈرانا خواب ہے۔ مایوسیوں کے اندھیروں میں بھٹکتی راجکماری اور شہزادہ اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے کپتان پر لاحاصل تنقید کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...