اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت کے میئر کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر کے عہدے کیلئے 3امیدواروں میں مقابلہ ہوا اور 69 ووٹ ڈالے گئے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر عادل شاہ گیلانی نے کامیابی حاصل کرلی۔ انہیں 43 ووٹ حاصل ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد دوسرے اور آزاد امیدوار سید ظہیر شاہ تیسرے نمبر پر رہے۔ ملک ساجد نے 26 ووٹ حاصل کیے۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک پرامن اور خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔میئر اسلام آباد کے انتخاب کا الیکٹورل کالج 80 کا ہے جس میں 50 یوسی چیئرمین اور 3 ڈپٹی میئرز بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ن لیگ کے شیخ انصر عزیزکی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد میئر اسلام آباد کی نشست خالی ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...