سلیمانی کے قتل کے جوابی حملے کے بعد امریکا سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا تھا،ایران

0
201

بغداد(این این آئی )عراق میں متعین ایرانی سفیر ایرج مسجدی نے کہا ہے کہ جنوری 2020 میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے ردعمل میں ایران کی طرف سے جوابی کارروائی سے ایران اورامریکہ کے درمیان کشیدگی کم ہوگئی تھی اور دونوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا تھا۔ایرانی سفیر نے یہ بات عراقی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہی۔ایرانی سفیر نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کی ذمہ داری امریکا پر عاید کی اور کہا کہ ایران عراق کی سرزمین کو امریکیوں کے ساتھ جنگ کا میدان بنانے کی خواہاں نہیں تھی مگر امریکیوںنے ہمارے کمانڈر کو قتل کرکے ہمیں جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے کہا کہ گذشتہ ہفتے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملوں میں ایران کا ہاتھ نہیں اور نہ ہی ایران نے کسی گروپ کو ایسا کرنے کے لیے کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عراق کی خود مختاری کا حامی ہے اور ہم بغداد کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔