ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان کو ہیکرز نے سوشل میڈیا سے دور کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کے تجربے کے بعد اپنے مداحوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دیدی۔حال ہی میں سشمیتا سین کی بیٹی اور ارمیلا ماٹونڈکر کے بعد فرح خان شوبز سے تعلق رکھنے والی وہ شخصیت ہیں جن کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرلیے گئے۔فرح نے بتایا کہ میرے انسٹاگرام اور ٹوئٹر کے اکاؤنٹس شرپسندوں کی جانب ہیک کیے گئے، شوہر کی مدد سے میرا نسٹاگرام کا اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے۔فرح خان نے اپنا انسٹاگرام کا اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد مداحوں کے نام پیغام جاری کیا، جس میں انہیں چوکنا رہنے کی تاکید بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر شریش کندرا کی بدولت میرا انسٹا گرام کا اکاونٹ ری اسٹور ہوا ہے اور میں تاحال اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے فکس ہونے کی منتظر ہوں۔معروف ہدایتکارہ اور کوریوگرافر نے مداحوں سے کہاکہ وہ کسی بھی غیر ضروری لنک نہ کھولیں اور نہ ہی ریپلائی کریں ایسا نہ ہوکہ آپ کا اکاونٹ بھی ہیک کرلیا جائے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...