لاہور( این این آئی)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی کڑیاں کہاں جا کر ملتی ہیں ایک دن ضرور قوم کے سامنے آئے گا، عوام قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے، اپوزیشن انتشار کی سیاست کی فضا بنا رہی ہے جس کا مقصد دبائو بڑھا کر اپنے لئے ریلیف حاصل کرناہے لیکن ان کے ہتھکنڈے اپنے گلے پڑ جائیں گے۔پارٹی دفتر میں حلقہ این اے 127کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جب سے حکومت اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن مفاہمت کے نام پر این آراو کیلئے کوشاںہے لیکن وزیر اعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، جب اپوزیشن کی این آر او کی دال نہیں گلی تو حکومت اور اداروں کے خلاف محاذ کھول دیا گیا اور گمراہ کن پراپیگنڈا کیا جارہا ہے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...