لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پالیسیوں کی تشکیل میں صرف بڑی انڈسٹری اور ایکسپورٹرز پر توجہ مرکوز رکھتی ہے جبکہ چھوٹے تاجروں کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے ،پہلے ہی یوٹیلٹی بلز میں ٹیکسز کی بھرمار ہے اور اب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جو نا قابل قبول ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تاجر طبقہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود اسے کسی طرح کی سہولیات اور مراعات حاصل نہیں ۔ حکومت صرف بڑی انڈسٹری اور ایکسپورٹرز سے رابطے رکھتی ہے اور ان کے لئے پالیسیاں تشکیل پاتی ہیںجبکہ ٹیکسز کی مد میں خزانے میں اربوں روپے جمع کرانے کے ساتھ لاکھوں افراد کو روزگا ر فراہم کرنے والے تاجروں کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...