نیویارک (این این آئی)امریکا کے معروف سوشل میڈیا اسٹار رکی ایل پونڈ نے پاکستانی گانے شکر وڈا پر ڈانس کرکے شائقین کے دل جیت لئے۔ انسٹاگرام پر 43 ہزار سے زائد فالوورز رکھنے والے امریکی سوشل میڈیا اسٹار رکی ایل پونڈ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ویڈیو میں امریکی سوشل میڈیا اسٹار اپنے صاحبزادے ڈیلن جے پونڈ کے ساتھ پاکستانی گانے ‘شکر وڈا’ کا مقبول اسٹیپ کرتے دکھائی دئیے۔رکی ایل پونڈ کی اس ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ یہ پاکستانی گانا ہے اور آپ نے اس پر زبردست ڈانس کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی گانا ‘شکر وڈا’ فلم ہو من جہاں کا ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ دیگر نے ڈانس کیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...