کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد(پی ڈی ایم) کے مقاصد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاوس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کا عزم ہے کہ تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے۔اجلاس میں رائے سامنے آئی کہ قبل از وقت استعفوں سے حکومت کو 18ویں آئینی ترمیم اور دیگر جمہوری قوانین کو ختم کرنے کا موقع مل جائیگا۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے رائے دی کہ استعفے سینیٹ الیکشن میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا استعفوں کے بعد کا لائحہ عمل بھی بالکل واضح نہیں ہے۔اس موقع پر شرکا نے شہید بینظیر بھٹو نے13ویں برسی کی تقریب میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی غیر موجودگی پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت مخالف مہم میں کسانوں، وکلا، تاجر اور ڈاکٹر تنظیموں سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق استعفوں کے حوالے سے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے بیشتر اراکین کا خیال تھا کہ استعفوں کی صورت میں حکومت18ویں آئینی ترمیم ختم کرسکتی ہے جبکہ ایسے کسی عمل سے دیگر جمہوری قوانین کو بھی خطرہ لاحق ہے جوکہ پیپلز پارٹی نے بڑی جدوجہدکے بعداسمبلی سے منظورکروائے ہیں-کمیٹی ممبران اس امر پر متفق نظر آئے کہ پیپلز پارٹی جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر موجودہ حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر طرح کی قانونی جدوجہد کرے گی۔اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پیپلز پارٹی نے بنائی اور اب اسکو دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر اتفاق رائے سے چلانا بھی پیپلزپارٹی ہی کی ذمہ داری ہے۔پارٹی اراکین نے کسانوں،وکلا،تاجر،ڈاکٹرزکی تنظیموں سے بھی رابطیکرنیکافیصلہ کیا ہے تاکہ قانونی اور آئینی جدوجہد کو تیز کیا جاسکے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...