نیب نے نوازشریف کو چھوڑنے سے انکار پر خواجہ آصف کو اغواء کیا ،مریم نواز

0
204

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے خواجہ آصف کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہاتھوں گرفتاری کو سیاسی جوڑ توڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرنے کو کہا گیا، خواجہ آصف کی گرفتاری سے آپ میں مرغوب کرنا چا رہے ہیں ،ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ،پی ڈی ایم ایسا رد عمل دے گی خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا ،قوم کی نظریں عدلہ پر ہیں ، عدلیہ کو معاملے پر چپ نہیں رہناچاہیے ، کس قسم کی جمہوریت ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کتنے عرصے سے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ نیب تاک لگا کر بیٹھی تھی اور انہیں گرفتار کیا،اس طرح راتوں رات کسی کو اغوا کرنا اور وہ بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کرنا، اس کیس کا سیدھا سیدھا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کے پاس کسی خلاف کچھ نہ ہو تو آپ مبہم چیز میں جس میں نہ کوئی الزام ہو اورنہ اس کا حساب و کتاب ہو سکتی ہے اس پر گرفتار کریں۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ طریقہ واردات وہی ہے لیکن اب یہ شکست کے خوف کو سامنے رکھ کر لرزتے اور کانپتے ہوئے یہ فیصلے کیے جارہے ہیں کیونکہ یہ حکومت جانے کا خوف اور شکست ان کے چہروں اور پریس کانفرسز پر بھی نظر آرہا ہے اور جس طرح خواجہ آصف کو گرفتار کیا ہے اس میں بھی صاف جھلکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے مجھے دو باتیں بتائیں، ان میں کسی نے ان کو اپنے پاس بلایا اور کہا کہ آپ نواز شریف کو چھوڑ دیں تو انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ میرے بال سفید ہوگئے ہیں اور ہمارا ایک عمر کا ساتھ ہے، ہماری پارٹی بھی متحد ہے، میں بھی نواز شریف اور ان کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں وفادار باپ کا بیٹا ہوں، نواز شریف کے ساتھ آخری وقت تک کھڑا رہوں گا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ نواز شریف کو نہیں چھوڑیں تو پھر اس کے نتائج کے لیے تیار رہیں۔مریم نواز نے کہاکہ خواجہ آصف نے کہا کہ میں انہیں جواب دیا کہ میں نہ صرف نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوں بلکہ میرے خلاف آپ جو کرنا چاہتے ہیں کریں لیکن میں نواز شریف کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کوکہا گیا کہ آپ نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کریں اور کہیں کہ مجھے نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف ہے تو اس کے بعد آپ کے کیسز 15، 20 دن کے اندر ختم ہوجائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف نے جواب دیا ‘میرے خلاف کیسز چلانے ہیں تو چلائیں، جو سزا دینی ہے دیں اورمجھے گرفتار کرنا ہے تو کرلیں لیکن نہ نواز شریف کے بیانیے سے پیچھے ہٹوں گا اور نہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑوں گا۔انہوں نے کہاکہ آج چند دنوں بعد انہیں یہاں سے اغوا کرلیا گیا ہے، یہ گرفتاری نہیں ہے بلکہ اغوا ہے، طریقہ واردات وہ ہے جو یہ پہلے سے استعمال کرتے آئے ہیں اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس بھی کہہ چکے ہیں کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے اور سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔