روس اور ترکی کاامریکی پابندیوں کے باوجود فوجی تعاون جاری رکھنے کا اعلان

0
193

ماسکو (این این آئی)روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ترکی پر امریکا کی پابندیوں کے باوجود ماسکو اور انقرہ کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔امریکا نے اسی ماہ ترکی کے خلاف روس سے میزائل دفاعی نظام ایس400خرید کرنے پر اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرگئی لاروف نے ماسکو میں ترک وزیر خارجہ مولود شاوش اوغلو سے بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکا کے غیر قانونی دبائو کے باوجود ترکی کے ساتھ فوجی تعلقات قائم کرنے کے لیے باہمی عزم وارادے کی تصدیق کی ہے۔اس موقع پر مولود شاوش اوغلو نے کہا کہ ترکی کووِڈ19کے علاج کے لیے روسی ساختہ ویکسین سپوتنک پنجم کو اپنے ہاں تیار کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ترکی نے روس سے اس ویکسین سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔