اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ تضادات کا مجموعہ ہے، پیپلز پارٹی نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے،خواجہ آصف کی گرفتاری حکومت کی ایما پر نہیں ہوئی ہے، یہ گرفتاری نیب نے کی ہے جو کہ ایک خود مختار ادارہ ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں فیصلے کا اختیار آصف علی زرداری کے پاس ہے اور انہوں نے فیصلہ سنا دیا ہے، بلاول صرف دکھاوے کے لیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس نے واضح کر دیا کہ ان کی اور پی ڈی ایم کی راہیں جدا جدا ہیں، آج پی ایم ایل این اور جمعیت علمائے اسلام میں واضح اختلاف جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انکار سامنے آگیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے بیانیے کے بخیے ادھیڑ دئیے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پی پی پی نے فیصلہ کیا کہ وہ سینٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے اور انہیں حق ہے کہ وہ ضرور لیں لیکن یہ استعفوں کی رٹ چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ قوم کے ساتھ مذاق نہ کریں ، اب ان کا بیانیہ بدل چکا ہے یہ پہلے استعفے دے رہے تھے اب لینے کی بات کر رہے ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ان کے کہنے پر کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے ، اصل حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کے لئے تیار نہیں ہے، اگر یہ استعفے دینے کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو پھر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کبھی نہ کرتے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کو نواز شریف صاحب کی واپسی کے ساتھ جوڑ دیا ہے یعنی یہ نہ استعفوں کے معاملے میں سنجیدہ ہیں اور نہ ہی لانگ مارچ میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کی گرفتاری حکومت کی ایما پر نہیں ہوئی ہے، یہ گرفتاری نیب نے کی ہے جو کہ ایک خود مختار ادارہ ہے ۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...