اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36390 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2155 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 55 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.8 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 10047 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 77240 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 37080 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4619 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 430113 ہوگئی ہے۔پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 213193 ہوگئی ہے جب کہ 3520 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں،پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 137295 ہے اور 3982 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18118 اور ہلاکتیں 182 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 57982 اور 1627 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8241 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 220 افراد انتقال کرگئے۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4855 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37556 ہے اور اب تک 415 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...