لاہور( این این آئی)سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ دو دہائیاں قبل پیش کئے جانے والے ڈراموں کو دوبارہ آن ائیر کر کے پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنایا جا سکتا ہے ،سینئر اداکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے قومی ادارہ تنزلی کا شکار ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی وی سے ایسے شاہکار ڈرامے پیش کئے گئے ہیں جن کے کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔ ان کہی ،وارث،تنہائیاں، دھوپ کنارے ، الفا براوو چارلی سمیت دیگر ایسے بہت سے ڈرامے ہیں جنہیں دوبارہ پیش کر کے بے پناہ منافع کمایا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور نظرانداز کئے جانے والے سینئر اداکاروں کو عزت کے ساتھ و اپس لایا جائے اور یہی اقدام اس ادارے کی کامیابی کی کنجی ثابت ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...