جی ڈی پی میں ٹیکس وصولی کے تناسب میں کمی، ٹیکس وصولی کا تناسب کم ہو کر9.6 فیصد رہ گیا

0
305

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کورونا وائرس کے باعث وصولی متاثر ہوئی ہے، ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں آٹھ دسمبر تک توسیع کردی۔ایف بی آر کے گذشتہ مالی سال ٹیکس وصولی سے متعلق اعدادوشمار جاری کیئے ہیں۔مالی سال 2019-20 میں جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب 10.1 فیصد تھا جبکہ مالی سال 2018 میں یہ شرح 11.1 فیصد تھی۔تاہم مالی سال 2014-15 میں جی ڈی پی میں ٹیکس وصولی کا تناسب سنگل ڈیجٹ میں تھا۔گزشتہ دو سال سے جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب مسلسل کم ہو رہا ہے۔ گذشتہ مالی سال ٹیکس وصولی کے ہدف پر ایف بی آر نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔گذشتہ مالی سال ایف بی ار نے 39کھرب روپے ٹیکس وصولی کی تھی، اور اس ہدف پر کئی بار نظرثانی کی گئی تھی ایف بی آر کا ابتدائی ہدف 55کھرب روپے تھا