عراق کیساتھ طویل المیعاد تعلقات کے قیام کے پابند ہیں’امریکہ

0
306

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے باور کرایا ہے کہ وہ عراق کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات کے قیام کا پابند ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے کہا ہے کہ امریکا عراق کے ساتھ طویل المدتی تعلقات کا پابند ہے۔اورٹاگوس نے بتایا کہ ایران نواز ملیشیا عراق کو عدم استحکام سے دوچار کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ عراق میں ہمارے فوجیوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی اور دوسرے مْلکوں کی تنصیبات پر راکٹ حملوں کو روکنے اور راکٹ حملوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کریں گے