پیانگ یانگ (این این آئی)جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ اسمارٹ موبائل فونز کی خود ہی ٹھیک ہونے والی اسکرین ایجاد کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مہنگے اسمارٹ موبائل فونز کے حوالے سے ہمیشہ ہی ایک مسئلہ رہا ہے کہ اسکرین ٹوٹ جانے کا اس پر نشان آنے کے باعث قابل استعمال نہیں رہتے اور ایک ہی لمحے میں ہزاروں کا نقصان ہوتا ہے تاہم اب کوریا کے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ السی تیل کی مدد سے ایسا محلول دریافت کیا ہے جس سے موبائل فون کی اسکرین خود ہی ٹھیک ہوجائے گی۔سائنسدانوں کے مطابق السی کے بیج کے تیل سے محلول تیار کیا گیا ہے جس سے چند منٹوں میں اسکرین خودکار طریقے سے ٹھیک ہوجائے گی۔محققین کا کہنا تھا کہ مائیکرو کیپسول میں السی کا تیل اور پولیمر کو ملاکر موبائل میں رکھا جائے جو اسکرین ٹوٹنے یا خراش آنے وہ کیپسول خود ہی اندر پھیل کر اسکرین کو ٹھیک کردے گا۔محققین کا دعوی ہے کہ اس عمل سے 95 فیصد تک موبائل اسکرین ٹھیک ہوجائے گی اور اس عمل میں صرف 20 منٹ درکار ہوں گے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...