دبئی ائیرپورٹ پر بائیو میٹرک داخلہ متعارف کرا دیا گیا

0
225

دبئی (این این آئی)دبئی میں اب مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا نہ ٹکٹ دکھانے کی زحمت کرنا ہوگی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مسافر کسی بھی قسم کی سفری دستاویز اور بورڈنگ پاس دکھائے بغیر جہاز میں سوار ہوسکتے ہیں۔انسانی چہرہ ہی شناخت کے لیے کافی ہوگا، دبئی ائیرپورٹ پر بائیو میٹرک داخلہ متعارف کرا دیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن ہوگا ۔