سرینگر (این این آئی ) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نومنتخب ضلعی ترقیاتی کونسل کے ارکان کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے ڈرا اور دھمکارہی ہے اورظالمانہ اقدامات کا سہارا لے رہی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر کارکنوں اور ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے سوچاتھا کہ کشمیر میں سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی اور نتائج کے بعداب وہ ظالمانہ اقدامات کا سہارا لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی اے جی ڈی میںکس نے زیادہ نشستیں جیتیں اور کس نے کم،مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ بعض اوقات بڑے مقصد کے لئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے سوچا تھا کہ ہم ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے لیکن ہم نے مل کر اس کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جس دن سے نتائج سامنے آرہے ہیں وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ مفاہمت چاہتے ہیں لیکن بی جے پی غنڈہ گردی کا سہارا لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت آئین کو داغدار کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف ووٹ ڈالنا نہیں ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوں کے حقوق کا کیا بنے گا جنہوں نے اپنا ووٹ ڈالا یا جو منتخب ہوئے ہیں۔ کیا یہ جمہوریت ہے؟ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ملک کی اعلی ایجنسیوں کو اپنا شراکت دار بنایا ہے جن میں این آئی اے ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی شامل ہے تاکہ لوگوں کو دبایا اور ڈرایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں میں شاید ہی کوئی کارکن ہوگا جس کو ڈرایا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...