اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوگئی،حکومت کی پنی نااہلی سے اقتدار کا خاتمہ ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ خواجہ آصف کو بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا،بدنیتی کے ساتھ خواجہ آصف کا کیس لاہور ریفر کیا گیا ہے،گرفتاریوں سے پی ڈی ایم کی تحریک کو کمزور کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم 300 کنال کے محل میں رہتا ہے،مجھ سے کم انکم ٹیکس دیتا ہے،عمران خان اپنے 300 کنال کے محل کو ڈیکلیئر بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب یہ حکومت ظلم کی بنیاد پر برطرف ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاتھا کہ خواجہ آصف کے کیس میں کچھ بھی نہیں ،ظلم کے اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف، مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان کو جیلوں میں رکھا گیا انہوں نے کہاکہ عمران خان قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی تقریروں پر نالاں تھے،ان مقدمات سے ہمارے حوصلے ٹوٹے نہ ہی سیاست ٹھنڈی پڑی۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...