کرونا ویکسین کی دستیابی کیلئے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم تیار

0
296

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا ویکسین کی دستیابی کے لئے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کر لیا ۔ این سی او سی اجلاس کی صدارت نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے کی۔این سی او سی نے وزارت صحت، نادرا اور این آئی ٹی بی سے ملکر سسٹم قائم کیا۔ این سی اوسی کے مطابق این آئی ایم ایس سسٹم ویکسین کی مؤثر سپلائی چین اور مینجمنٹ کو یقینی بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے، یہ سسٹم ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کے ذریعے شہریوں کی ویکیسن کے لئے ازخود رجسٹریشن کے قابل بنائے گا ، شہریوں کو جلد ہی حفاظتی ٹیکہ سازی کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، این آئی ایم ایس سسٹم جنوری میں متعارف کرایا جائے گا۔ این سی اوسی کے مطابق حکومت کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کے لئے معروف مینوفیکچررز کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کر رہی ہے ۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے شرکت کی ،اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید کو کورونا ویکیسن کی دستیابی کے لئے تیار این آئی ایم سسٹم پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں وزارت صحت، نادرا اور این آئی ٹی حکام بھی شریک تھے۔