پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان میں کارگو ٹرین سروس معاہدے میں شامل ہوگیا

0
261

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان میں کارگو ٹرین سروس معاہدے میں شامل ہوگیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان میں کارگو ٹرین سروس معاہدے میں شامل ہوگیا ،ٹرانز افغان ریل لنک پشاور سے براستہ ،کابل اور مزار شریف چلے گی ۔ ذرائع کے مطابق معاہدہ کی تقریب میں ازبک وزیرٹرانسپورٹ اور وفاقی وزیر ریلویز اعظم سواتی نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق معاہدے پر افغانستان، ازبکستان کے صدر کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی دستخط کردئیے ،معاہدہ پر دستخط کا خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھیجا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سے عالمی بینک سے 573 کلو میٹر ٹرین سروس کے لئے چار ارب 80 کروڑ ڈالر کی مدد کی درخواست کی جائے گی ،سہ ملکی کارگو ٹرین سروس سے خطے میں خوشحال اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی ،ٹرانز افغان ریل لنک سے وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی ہوگی۔