اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ایئرفورس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا،پاک فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری شروع کردی گئی اور جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے بھی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوگئے۔پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ آپریشنل ہوگا اور بھارت کے حاصل کردہ رافیل سے بہتر ہوگا۔اسی کے ساتھ ساتھ پاک چین تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے بھی آج پاک فضائیہ کے حوالے کیے گئے جو تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔ ڈبل سیٹ جے ایف 17 کی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت سے بھی ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔اسلام آباد میں جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیاروں کی بیڑے میں شمولیت اور جے ایف 17 بلاک تھری مینوفیکچرنگ کے آغاز کی تقریب ہوئی۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف سترہ بلاک ٹو ڈوئل سیٹ کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی مبارک باد دیتے ہیں، پاک فضائیہ بلاک تھری بہت اہم منصوبہ ہے، دفاعی پیداوار میں تعاون ہماری دوستی کی مثال ہے۔سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ آج جے ایف 17 بلاک B کے ڈبل سیٹ طیاروں کی شمولیت ہورہی ہے، آج ہی کے روز جے ایف 17 بلاک 3 کی طرف بھی پیش رفت کررہے ہیں، اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔قلیل دفاعی بجٹ کے باوجود پاکستان کا کامرہ کمپلیکس نومبر 2009 کے بعد سے اب تک سو سے زائد ملکی ساختہ جے ایف17 بلاک ون اور بلاک ٹو طیارے بنا کر پاک فضائیہ کے حوالے کر چکا ہے۔حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اس طیارے نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ایل او سی پر بھارت کے ٹیکنالوجی میں برتر دو طیارے گرا کر پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...