مائونٹ منگوئی (این این آئی)نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو آخری روز تک کھیلنے پر کریڈٹ جاتا ہے۔ کرکٹر کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر کہا ہے کہ ہماری توجہ موجودہ وقت پر ہے، ہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں،نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے بھی اچھا میچ کھیلا ہے۔ اس قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا اور جیت گئے۔ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے اچھی فیلڈنگ کرنا اہم ہے، شکست سے زیادہ مایوس نہیں، یہ ٹیسٹ کرکٹ کا حسن ہے۔کپتان محمد رضوان نے مائونٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد کہا کہ نیوزی لینڈ نے پورا ٹیسٹ میچ اچھا کھیلا، ہم ابھی بھی سیریزمیں ہیں، ہم نے برا نہیں کھیلا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے ہرا دیاواضح رہے کہ مائونٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستان کو101رنز سے شکست دیدی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...