مائونٹ منگوئی (این این آئی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست پر زیادہ مایوس نہیں ، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میچ کا آخری پانچ اوورز تک جانا دونوں ٹیموں کی محنت کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ میزبان ٹیم نے میچ کے پہلے دو دن مکمل کنٹرول رکھا، ہمارے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہت اچھا کم بیک کیا۔انہوںنے کہاکہ فواد عالم اور فہیم اشرف نے اچھا کھیل پیش کیا، آخری اوورز میں دونوں ڈریسنگ میں دباؤ تھا، ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی بھی یہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میزبان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، کپتان کین ولیمسن نے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا، ٹیسٹ میچ پریشر کا کھیل ہے، ایک وکٹ گرنے سے دباو پڑا اور ہم آوٹ ہو گئے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا ٹاپ آرڈر ماضی میں پرفارم کرتا آیا ہے اور امید ہے وہ آئندہ بھی پرفارم کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹاپ آرڈر کے لیے کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، یقین ہے کہ ہمارا ٹاپ آرڈر دوسرے میچ میں اچھا کھیلے گا۔ انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھا کھیلی تو جیتی تاہم میں اپنے کھلاڑیوں کو بھی کریڈٹ دوں گا۔ انہوںنے کہاکہ فواد عالم کو ریکارڈ وقت کریز پر گزارنے پر پر مبارکباد دیتا ہوں،فواد عالم اور میں نے صرف وکٹ پر ٹھہرنے کا پلان بنایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ نیل ویگنر فریکچر کے ساتھ کھیلے، ان کو کریڈٹ دینا چاہیئے، نیوزی لینڈ کو ان پر فخر ہوگا، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے، جن کھلاڑیوں سے پہلے میچ میں پرفارم نہیں ہوا ان سے دوسرے میچ میں بہتر کھہل کی امید ہے
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...