نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے لیبیا میں 24 دسمبر 2021 کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف لیبیا کے متحارب فریقین کے درمیان جاری تنازع کیسیاسی حل کے لیے مذاکرات جاری رہیں۔ ایسے میں لیبیا میں اقوام متحدہ کی مندوب اسٹیفانی ویلیمز نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کی نگرانی میں دسمبر 2021 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ورچوئل اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی مندوب نے توقع ظاہر کی کہ لیبیا میں تمام دھڑے جلد ایک عبوری حکومت کی تشکیل ، متفقہ انتظامیہ اور انتخابات کے لیے دستوری اصولوں پر متفق ہو جائیں گے۔ادھر لیبیا کی سیاسی مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ منعقد ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا نجئی انتظامی اتھارٹی کے قیام اور سیاسی بات چیت کے حل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے پر غور کرنا تھا۔در ایں اثنا اقوام متحدہ کے لیبیا میں امن مشن کیسربراہ نے العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں متحارب فریقین کیدرمیان ہونیوالی بات چیت میں عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے ایک مشاورتی کمیٹی کی تشکیل پر غور کیا گیا۔خیال رہے کہ لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات شمالی تونس کے علاقے قمرت میں گذشتہ نومبر کے وسط میں ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...