واشنگٹن (این این آئی) امریکا نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد خبردار کیا ہے کہ وہ 2002 میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل میں سزا پانے والے اور بعد ازاں بری ہونے والے شخص کو انصاف سے بچ نکلنے کی اجازت نہیں دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل جیفری روسین کی جانب سے یہ انتباہ سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا جس میں عدالت عالیہ نے ڈینیئل پرل کیس کے ملزم احمد عمر سعید شیخ کو حراست میں رکھنے کے حکومتی حراستی حکم کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں جیفری روسین کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی حکام عمر شیخ کے حراست میں رہنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں اس کی سزا کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔جیفری روسین کا کہنا تھا کہ کہ عمیر شیخ کی سزا کو تبدیل کرنے اور اس کی رہائی کا حکم دینے کا علیحدہ عدالتی حکم ہر جگہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے توہین ہے۔انہوں نے عمر شیخ اور اس کے ساتھی ملزمان کا احتساب یقینی بنانے کے لیے فیصلے پر اپیل کرنے کے لیے پاکستان کی تعریف کی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...