اسلام آباد (این این آئی)افغانستان ،پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس تین دن تک اسلام آباد میں جاری رہا،اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطا بق افغان وفد کی قیادت افغان وزیر برائے صنعت و پیداوار نثار احمد فیضی غوریانی نے کی،افغان وزیر نثار احمد فیضی غوریانی نے وزیر اعظم پاکستان سے بھی ملاقات کی،افغان وزیر نثار احمد فیضی نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر بحری امور علی زیدی سے بھی ملاقات کی،افغان وزیر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور نجی شعبہ کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں،پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی کے اجلاس کا مشترکہ افتتاح کیا گیا،مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور افغان وزیر صنعت و تجارت نثار احمد فیضی غوریانی نے مشترکہ افتتاح کیا،افغانستان کے نائب وزیر زراعت و آبپاشی لائیو سٹاک اور قدرتی وسائل حشمت اللہ غفوری اور پاکستان کے وفاقی سیکرٹری صالح فاروقی بھی اس موقع پر موجود تھے،اجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کی تجدید کیلئے تعمیری بات چیت ہوئی، اعلامیہ،دونوں جانب سے معاہدہ کے مجوزہ مسودہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،فریقین کا معاہدہ کی تجدید کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ،اگلے اجلاس کی تاریخ اور مقام کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائیگا،اجلاس میں دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدہ پر بھی بات چیت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ریلوے کے شعبہ میں تعاون کیلئے ایم او یو سائن کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...