اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا ،عوام کے ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دی،پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم آفس اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کی سفارشات کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات میں کم سیکم اضافہ کرنیکی منظوری دی ۔اعلامیے کے مطابق اوگراکی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے اضافہ کی منظوری دی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا ۔اعلامیے کے مطابق اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل میں 10.92 روپے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل میں 14.87 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.36 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.95 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔قیمتوں میں اضافے کے بعد آئندہ پندرہ دنوں کیلئے پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹر ، ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگی ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 73روپے 65پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 71روپے 81پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2021سے 15جنوری تک رہے گا ۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...